ممبئی : صنعتکار مکیش امبانی کی ممبئی میں واقع قیامگاہ کے قریب مبینہ طور پر بم پائے جانے سے متعلق کیس سے نمٹنے میں تنقیدوں کے شکار ممبئی پولیس کمشنر پرمبیر سنگھ کا آج تبادلہ کردیا گیا۔ ریاستی وزیرداخلہ انیل دیشمکھ نے کہا کہ سینئر آئی پی ایس آفیسر ہیمنت نگرالے نئے پولیس کمشنر ہوں گے۔ وہ فی الحال ریاستی بی جے پی کے عہدہ کی اضافی ذمہ داری سنبھالے ہوئے ہیں۔ پرم سنگھ کو ہوم گارڈ کی ذمہ داری دی جارہی ہے۔


اپنی رائے یہاں لکھیں