ممبئی پولیس نے راکھی ساونت کو حراست میں لے لیا

4,450

بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت کے لیے مشکلات ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ ماں کی بیماری، مسلم شخص سے شادی اور حمل ضائع ہونے کی وجہ سے وہ پہلے ہی کافی پریشان ہیں، اور اب ان کی گرفتاری کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ 19 جنوری کو ممبئی کی امبولی پولیس نے راکھی ساونت کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے ذریعہ یہ کارروائی اداکارہ شرلن چوپڑا کی شکایت پر کی گئی ہے۔ امید کی جا رہی ہے کہ آج ہی پولیس راکھی ساونت کو اندھیری کورٹ میں پیش کرے گی۔
دراصل راکھی ساونت پر الزام ہے کہ انھوں نے کچھ وقت پہلے اداکارہ شرلن چوپڑا کی قابل اعتراض ویڈیو اور تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل کر دی تھیں۔ اس کے بعد شرلن نے پولیس میں گزشتہ سال راکھی ساونت کے خلاف کیس درج کروایا تھا۔ اب اسی معاملے میں شرلن کی شکایت کے بعد آج امبولی پولیس نے راکھی کو گرفتار کر لیا۔
راکھی ساونت کی گرفتاری کی خبر خود شرلن چوپڑا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعہ دی ہے۔ اس گرفتاری کی جانکاری دیتے ہوئے شرلن نے ٹوئٹ کیا ہے کہ ’’بریکنگ نیوز… امبولی پولیس نے ایف آئی آر 2022/883 کے سلسلے میں راکھی ساونت کو گرفتار کیا ہے۔ کل راکھی ساونت کے اے بی اے 2022/1870 کو ممبئی سیشن عدالت نے خارج کر دیا تھا۔‘‘
واضح رہے کہ اداکارہ راکھی ساونت لگاتار اپنی شادی اور ماں کی بیماری کو لے کر سرخیوں میں ہیں۔ ان دنوں راکھی ساونت بے حد ہی مشکل دور سے گزر رہی ہیں۔ پہلے عادل خان نے شادی سے انکار کیا تھا، حالانکہ بعد میں انھوں نے شادی کا اعتراف کر لیا۔ پھر بیماری کی وجہ سے راکھی کی ماں کی حالت نازک ہو گئی۔ اس کے بعد راکھی ساونت نے بتایا کہ ان کا حمل ضائع ہو گیا ہے۔ ان سبھی وجہ سے وہ گزشتہ کچھ دنوں میں موضوعِ بحث رہی ہیں۔ اب وہ اپنی گرفتاری کو لے کر سرخیوں میں ہیں۔
پولیس انہیں اندھیری کی عدالت میں پیش کرے گی قبل ازیں ساونت کی پیشگی ضمانت کی درخواست ممبئی سیشن کورٹ نے مسترد کر دی تھی۔
ممبئی پولیس نے کہا کہ شکایت کے بعد ساونت اور وکیل فالگنی برہم بھٹ کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی۔ خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق ساونت کے خلاف دفعہ 354A، 509 اور 504 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

Rakhi Sawant detained in case filed by Sherlyn Chopra
watch Sherlyn Interview: https://t.co/OfFItuMAHl#RakhiSawantArrested #sherlinchopra #RakhiSawantarrest #RakhiSawant pic.twitter.com/9yDIaAATMs
Himanshu Aswal (Artist) (@Himanshaswal) January 19, 2023