ممبئی میں پہلی بار موسم کافی سرد،کئی دہائیوں کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

ممبئی18جنوری(یواین آئی)عروس البلاد ممبئی میں جمعہ کی شب سرد ترین دن رہا جبکہ گزشتہ دوروز سے سردی میں اضافہ ہونے کے بعد سنیچر کی صبح بھی سرد لہر محسوس کی گئی جبکہ دفتر موسمیات نے کہا ہے کہ یہ سلسلہ اتوار تک جاری رہیگا اور ممکن ہے کہ اتوار کو سردی میں کمی واقع ہوجائے ۔ممبئی میں فی الحال درجہ حرارت 11-12ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جبکہ 1962میں یہ 7ڈگری پہنچ گیا تھا۔


ممبئی سرد لہر کی وجہ سے سڑکیں سنسان ہیں اور گرم۔کپڑوں کی فروخت میں اضافہ ہوگیا ہے۔مضافاتی علاقے نوی ممبئی ،پنویل ،واشی ،تھانے ،بیلاپور،بوریولی اور پوائی جیسے علاقوں علاقے میں درجہ حرارت 11-12 درجہ سلیس ریکارڈ کیا گیا ہے۔
دفتر موسمیات کے مطابق شمالی ہند میں برفباری اور اولے کی بارش ہونے کی وجہ سے شمالی سرد ہوائیں چلنے سے سردی میں مزید اضافہ ہوگیا جوکہ رات میں بڑھ جاتا ہے۔


واضح رہے کہ آج شام۔کو مضافاتی علاقوں میں 13 ڈگری تک پہنچ گیا ہے۔جبکہ نرمل سے 6-7ڈگری کم۔ہے۔سانتاکروز دفتر میں۔ 16.9 ڈگری اور قلابہ میں 18.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ ہوا ہے۔دفتر موسمیات کے مطابق شمالی سرد ہواو ں نے موسم سرد کردیا ہے،جبکہ رات کا درجہ حرارت کافی کم ہو نے کا امکان ہے اور پچھلے چندسال سے ممبئی میں موسم میں زبردست تبدیلی واقع ہوئی ہے،اسی طرح موسم باراں اور گرمی بھی بڑھ گئی ہے۔تھانے اور نوی ممبئی میں درجہ حرارت 13-15ڈگری سلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے۔