ممبئی میں لاؤڈ اسپیکر تنازعہ کے بعد جامع مسجد کی ایک انوکھی کوشش, لائیو اذان ایپ کی تیاری کرلی

3,576

ممبئی،25اگست(راست)ممبئی کے مشہور اور تاریخی جامع مسجدکے جمعہ مسجدٹرسٹ نے ‘اصلاح ‘ کے نام سے لائیو ایپ لانچ کیا ہے۔ جو سمارٹ فون صارفین کو نماز کے وقت لائیو الرٹ فراہم کرے گا۔ چیف ٹرسٹی اور چیئرمین شعیب خطیب نے اسکا اعلان کیا۔واضح رہے کہ دراصل ممبئی اور مہاراشٹر میں ایم این ایس کے لیڈرکے نماز کے وقت مساجد میں لاؤڈ سپیکر کے استعمال پراعتراض سے سیاسی تنازعہ پیدا ہواگیاتھا۔

آئی او ایس اور اینڈرائیڈ پر اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کو ان کے آلات پر نماز کے اوقات سے آگاہ کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ اصلاح کا مطلب بہتری یاسدھارہے۔ ایپ کا تعارفی ورژن نماز کے اوقات پیش کرتا ہے اور اس میں ایک ایسا انتظام ہے جس کے ذریعے جمعہ مسجد سے وابستہ لوگوں ،نمازیوں اور کمیونٹی کو اعلانات پہونچایا جاسکتاہے۔ اس خوبصورت، تاریخی مسجد کا 360 ڈگری ورچوئل ٹور بھی سرایت شدہ ہے۔جبکہ۔مستقبل میں بھی بہتری لائے جائے گی۔

مسجد ٹرسٹ کے چیئرمین شعیب خطیب نے کہا۔مستقبل میں، دیگر مساجد سے لائیو اذان اور کالج کے کونسلنگ سینٹر کا لنک شامل کیا جا سکتا ہے۔ شعیب خطیب نے کہا کہ "اس نوعیت کی ایسی ایپس پہلے سے موجود ہیں، لیکن وہ پہلے سے ریکارڈ شدہ اذان بجاتی ہیں۔جبکہ ہماری ایپ جمعہ مسجد سے براہ راست اذان پہنچاتی ہے۔حال میں رات دس بجےاور صبح چھ بجے کے درمیان لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر تنازع کے بعد اس سافٹ ویئر کو تیار کرنے کا جامع مسجد ٹرسٹ نے فیصلہ کیاتھا۔ ٹیکنالوجی کو بدلتے ہوئے قوانین اور معاشرے کی ضروریات کے مطابق ڈھالنا چاہیے۔

یہ ایپ ایمان اور قانون کے درمیان توازن قائم کرنے کا ایک بہترطریقہ ہے۔واضح رہے کہ ایپ کو مہا کیئر نے تیار کیا تھا، جو ناگپاڑا میں مہاراشٹر کالج آف آرٹس سائنس اینڈ کامرس میں سینٹر فار ایکسلریشن آف ریسرچ اینڈ انٹرپرینیورشپ (کیئر) کا مخفف ہے۔کالج کے پرنسپل سراج الدین چوگلے نے کہا، "کیئر سنٹر کے چار طلباء نے ڈھائی مہینوں میں ایپ تیار کی ہے۔ ہمارا کوئی انجینئرنگ یا مینجمنٹ کالج نہیں ہے، پھر بھی ہمارے پاس آئی ٹی انکیوبیشن سنٹر ہے۔اس کام کے لیے جامع مسجد نے ہم سے رابطہ کیا، اور ہم نے بڑی محنت ولگن سے ڈیزائن تیارکیا۔ یہ ایک مناسب ایپ ہے۔ مستقبل میں اس میں مزید خصوصیات بعد میں شامل کی جائیں گی۔