ممبئی،2اپریل (یواین آئی) مرکز رویت ہلال کمیٹی مسجد جامع ممبئی اور سنی جمعیت علماء چاند کمیٹی نے الگ الگ بیان میں ماہ رمضان کے چاند کی عام رویت ہونے کا اعلان کیا ہے، کمیٹی نے کہاکہ آج 29شعبان المعظم کو رمضان المبارک 1443 کا چاند ہونے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آل انڈیا سنی جمعیت العلماء رویت ہلال کمیٹی نے بھی ممبئی کی جانب سے قاضی شہر حضرت علامہ مفتی محمود اختر صاحب قبلہ نہیں کل باروز اتوار 3 اپریل کو 1رمضان المبارک ہونے کا فیصلہ کرنا ہے۔اس موقع پر علمائے کرام۔اقر معززین نےمسلمانوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ ماہ صیام میں عبادت پر توجہ دیں۔واضح ممبئی اور مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی علاقوں میں میں بھی جشن کا ماحول ہے ،کیونکہ دوسال سے کورونا وائرس اور کوویڈ کی پابندیوں کی وجہ سے مساجد میں باجماعت نماز اورنماز تراویح پر پابندی عائدتھی ،بازار بند تھے اور ماہ صیام کی رونق ختم سی ہوگئی تھی ،لیکن اب رونق دوبالا ہو ے کا امکان ہے۔علمائے کرام نے عالم اسلام کو ماہ رمضان کا مقدّس مہینہ مبارک پیش کرتے ہوئے ہر طرح سے احتیاط برتنے کی ہدایت دی ہے۔

انجمن اسلام کے صدر ڈاکٹر ظہیرقاضی نے کہاہء کہ۔اللہ تعالیٰ نے دوسال بعد ہمیں ماہ مبارک میں مساجد میں عبادت کرنے کا موقع دیا ہے ،اس لیے اس کا پورا پورا اہتمام کیا جائے۔اپنے اہل خانہ ،رشتہ داروں ،عزیز واقارب اور پسماندہ مسلمانوں کا خیال رکھا جائے ،ان کی زکوۃ اور صدقہ سے مدد کی جائے تاکہ وہ اور ان کے بچے بھی خوشیوں میں شامل ہوسکیں۔انہوں نے کہاکہ ہر ایک کو ساتھ لیکر چلنا ہوگا۔اس موقع پر مولانااعجازکشمیری نے کہاکہ اللہ رب العزت نے دوسال۔بعد ہمیں مساجد میں ماہ رمضان میں عبادت کا۔موقع دیا ہے ،اسلیے ہمیں زیادہ سے زیادہ وقت عبادت ،تلاوت اور صدقہ وخیرات پر توجہ دیناچاہیئے۔انہقں نے کہاکہ یہ موقع دوسال بعد آیا ہے اس لیے پورااہتما کیا جائے۔رضااکیڈمی کے صدر سعید نوری نے بھی ماہ صیام کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ الہہ تعالی کے اس مقدس مہینے میں ہمیں عبادت پر پوری توجہ دینے کے ساتھ ساتھ دوسروں کا بھی خیال رکھنا چاہیئے۔بمبئی امن کمیٹی کے صدر فرید شیخ نے مبارک دیتے ہوئے عبادت پر خصوصی توجہ دینے اور قانون وضوابط پر بھی دھیان دینے کی اپیل کی ہے،اسی کے لیے ضروت مندوں پر بھی توجہ دی جائے۔