ممبئی میں ایک دن میں20ہزارسے زائد پازیٹیو کیسز‘لاک ڈاون اٹل

ممبئی :6جنوری۔ (ورق تازہ نیوز) جہاں ریاست میں کورونا کے مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے، وہیں آج ممبئی میں روزانہ مریضوں کی تعداد 20,000 کوعبور کرگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں، ممبئی میں 20, ہزار181نئے مریض پائے گئے ہیں اور 4 اموات کی اطلاع ملی ہے۔

ممبئی میں فی الحال 79 ہزار,260فعال مریض ہیں۔ تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے کیونکہ ممبئی میں ایک دن میں مریضوں کی تعداد میں 5000 کا اضافہ ہوا ہے۔ ممبئی کی آج کی مثبت شرح 29.90 فیصد تک ریکارڈ کی گئی ہے۔ بدھ کو ممبئی میں 15,166 نئے کورونا مریض پائے گئے۔ آج یہی تعداد براہ راست 20,000 تک پہنچ گئی ہے۔ آج ممبئی کے دھاراوی علاقے سے 107 نئے کورونا مریض درج ہوئے ہیں۔ دادر میں 223 اور ماہیتعلاقوں میں 308 مریضوں کا اضافہ ہوا ہے۔

کیا ممبئی کو لاک ڈاو¿ن کر دیا جائے گا؟ میونسپل کمشنر اقبال سنگھ چاہل نے کہا تھا کہ ممبئی میں روزانہ 20,000 مریضوں کی تعداد کو لاک ڈاو¿ن کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔ اس کی تصدیق میئر کشوری پیڈنیکر نے بھی کی۔ ممبئی میں آج 20,000 سے زیادہ مریض پائے گئے، کیا اب شہر میں لاک ڈاو¿ن ہوگا؟ اس نے سب کی توجہ مبذول کر لی ہے۔

Leave a comment