ممبئی: 16جون۔ (ورق تازہ نیوز)شیوسینا اور بی جے پی کے مابین تصادم اب سڑکوں پر دیکھنے کو مل رہا ہے۔ممبئی کے دادر میں شیوسینا بھون کے سامنے بی جے پی اور سینا کارکنان آپس میں جھڑپ ہوئی ہے۔ شیوسینا نے رام مندر معاملے پر بی جے پی کو نشانہ بنانے کے بعد تنازعہ شروع ہوا۔ بی جے پی یووا مورچہ کارکنوں نے شیو سینا بھون پر براہ راست مورچہ نکالنے کا فیصلہ کیا۔ تاہم ، پولیس نے انہیں شیو سینا بھون سے تھوڑے فاصلے پر روکا تھا۔


رام مندر پر عائد الزامات پر شیوسینا بھون کے سامنے دونوں پارٹیوں کے کارکنوں کے مابین ہاتھا پائی ہوئی۔ شیو سینک اور بی جے پی کارکنوں نے ایک دوسرے پر حملہ کیا۔ بی جے پی نے رام مندر اراضی کے حصول کے الزامات پر پھٹکارمورچہ کا انعقاد کیا تھا۔ مورچہ بی جے پی یوتھ مورچہ کے ممبئی صدر تیجندر سنگھ ٹیوانا کی قیادت میں منعقد کیا گیا تھا۔ بی جے پی کارکنان جو شیو سینا بھون جارہے تھے انھیں پولیس نے روک لیا اور پولیس اسٹیشن لے گئے۔ شیوسینک ایم ایل اے سدا سرونکر کے ہمراہ شیوسینا بھون کے سامنے موجود تھے۔ اس کے بعد نعرے بازی شروع کردی۔ یہ الزام بھی ہے کہ شیوسینک نے بی جے پی کی ایک خاتون عہدیدار کی پٹائی کی۔