ممبئی :کرائم برانچ ممبئی نے اداکارہ اور ماڈل جیہانا وسستھ کو فحش ویڈیوز بنانے اور اسے انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

اس سے قبل جمعرات کو پولیس نے ممبئی کے علاقے ملاڈ میں ایک بنگلے پر چھاپہ مار کر لائیو فحش فلم بنانے میں ملوث ایک گروہ کو گرفتار کرکے ایک لڑکی کو وہاں سے بازیاب کیا تھا، جس کے بعد ماڈل جیہانا وسستھ کو اس کیس میں تفیش کے لیے طلب کیا گیا اور بعدازاں اسے گرفتار کرلیا۔

 

یاد رہے کہ جیہانا وسستھ ہندی اور تیلگو سینما میں کام کے علاوہ متعدد اشتہارات میں بھی کام کرچکی ہے۔انھوں نے ایکتا کپور کی ٹیلی ویژن ویب سیریز گندی بات سے شہرت حاصل کی۔

 

اس پر الزام ہے کہ اس نے 87 فحش فلمیں شوٹ کروا کر ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی ہیں، اتوار کو اسے عدالت میں پیش کیا گیا۔ پولیس نے اس کیس میں چند دیگر ماڈلز اور سائیڈ اداکاراؤں کو بھی تفتیش کے لیے حراست میں لیا ہے۔