ممبئی سے 80 لاکھ کے جعلی نوٹ ضبط

512

ممبئی: ممبئی پولیس نے مضافاتی پوائی میں ایک 31 سالہ کسان کو 500 روپے کے 16،000 جعلی نوٹوں کے ساتھ گرفتار کیا۔ یہ 80 لاکھ روپے کے جعلی نوٹ ہیں۔ ایک اہلکار نے بدھ کو یہ جانکاری دی۔

افسر نے بتایا کہ کرائم برانچ نے پیر کو ان جعلی نوٹوں کو ضبط کیا۔ انہوں نے کہا کہ کرائم برانچ کو اطلاع ملی تھی کہ ایک گروہ جعلی کرنسی کا کاروبار کر رہا ہے۔ اس کے بعد جال بچھایا گیا اور ملزم پکڑا گیا۔