ممبئی سے راہ فرار اختیار کرنے والے شمالی ہند کے 66/ باشندے پولیس حراست میں

ممبئی :29/مارچ (یو این آئی) کرونا وائرس کے خوف سے ممبئی سے راہہ فرار اختیار کرنے والے 66/شمالی ہند کے باشندوں کو مقامی ساکی ناکہ پولیس اسٹیشن نے اپنی حراست میں لے لیا ہے اور بعد میں انہیں ایک علیحدہ مقام پر رکھ دیا ہے جہاں ان کو کھانے پینے کا انتظام کیا ہے –


موصولہ اطلاعات کے مطابق ساکی ناکہ پولیس اسٹیشن نے دفع ۸۹۱/، ۹۶۲،۰۷۲/اور تعزیرات ہند کی دفع ۴۳/کے تحت و ڈیزاسٹر ایکٹ کی دفع ۱۵/بی کے تحت معاملہ درج کیا ہے -ملزمین پر پولیس نے مہاراشٹر پولیوشن ایکٹ کی دفع ۳،۴،۵؎اور موٹر وہیکل ایکٹ کی دفع ۶۶(۱)کے تحت معاملہ درج کیا ہے -پولیس کے مطابق حراست میں لیئے گئے تمام ملزمین ایک ٹرک کے ذریعے ممبئی کی سرحد سے باہر جانے کی کوشش کر رہے تھے – پولیس نے ٹرک ڈرائیور اور ٹرک کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے البتہ شمالی ہند کے باشندوں کو ایک محفوظ مقام پر منتقل کر دیا ہے جہاں انہیں کھانے کے علاوہ راشن اور دیگر ضروری اشیا ئ فراہم کی گئی ہیں –