ممبئی سی لنک پر عقاب کو بچانے کے لیے رکے ڈرائیور اور دیگر ایک شخص کو ٹیکسی نے اڑادیا : ویڈیو وائرل

ممبئی: ایک انتہائی افسوسناک حادثے میں، ایک 43 سالہ شخص ہلاک ہو گیا جب وہ باندرہ ورلی سی لنک پر ایک پرندے کو بچانے کے لیے رکا تھا جو کہ اس کی کار سے ٹکرا گیا تھا۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ واقعہ 30 مئی کو اس وقت پیش آیا جب 43 سالہ امر منیش جری والا باندرہ-ورلی سی لنک کے راستے ملاڈ جا رہے تھے۔ اچانک ان کی گاڑی کے نیچے ایک عقاب آ گئی جس کے بعد جری والا نے اپنے ڈرائیور شیام سندر کامت کو گاڑی روکنے کو کہا۔ دونوں زخمی پرندے کو بچانے کے لیے نیچے اترے۔ تاہم، جیسے ہی جری والا نے زخمی پرندے کو اٹھایا، ایک کالی پیلی نے انھیں پیچھے سے زبردست ٹکر دیدی ۔ جس کی وجہہ سے جری والا ہوا میں اڑ گیا اور کیریج وے پر گرنے سے پہلے ریلنگ پر گر گیا۔

 

دونوں کو قریبی لیلاوتی اسپتال لے جایا گیا جہاں جری والا کو مردہ قرار دے دیا گیا جب کہ ان کے ڈرائیور کی حالت نازک ہے۔ بدھ کو ورلی پولیس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ڈرائیور اب خطرے سے باہر ہے۔

جری والا کے والد منیش نے پولیس کو بتایا کہ وہ ڈرائیور کے خلاف کوئی کارروائی نہیں چاہتے کیونکہ وہ نہیں چاہتے کہ اسے تکلیف ہو۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کے بیٹے کو جانداروں کے لیے بہت ہمدردی تھی اور وہ ہمیشہ پرندوں اور جانوروں کی مدد اور دیکھ بھال کرتا تھا۔

 

Leave a comment