جلد ہی ممبئی روانہ ہو رہے ہیں،آج بھی شیوسینا میں ہیں،گوہاٹی میں ہوٹل کے باہر شںندے کا بیان

0 15

گوہاٹی:28۔جون۔( ورق تازہ نیوز) مہاراشٹر میں جاری سیاسی جدوجہد کے درمیان ایکناتھ شندے پہلی بار گوہاٹی کے ہوٹل سے باہر آئے اور میڈیا سے بات چیت کی۔ شندے نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم شیوسینا میں ہیں، شیوسینا میں ہی رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بالا صاحب کے راستے پر ہیں اور بالاصاحب کے ہندوتوا کو آگے لے جا رہے ہیں۔

ایکناتھ شندے نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ان کے پاس 50 ایم ایل اے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ جلد ہی ممبئی روانہ ہوں گے۔ اس سے قبل آج شنڈے کیمپ نے سپریم کورٹ کے عبوری حکم پر جشن منایا ۔ اس عبوری حکم نامے کے مطابق انہیں نااہلی نوٹس پر جواب داخل کرنے کے لیے 12 جولائی تک کا وقت دیا گیا ہے۔ جشن منانے کیلئے مقامی تہواروں اور شادیوں میں استعمال ہونے کے لیے آسام کے مقامی چمکتے پٹاخوں کا آرڈر دیا گیا ہے۔ ذرائع نے این ڈی ٹی وی کو بتایا ہے کہ پٹاخوں کے تین بڑے ڈبوں کو بھی جشن منانے کے لیے تیار رکھا گیا ہے۔