ممبئی ایئرپورٹ: 53 سالہ ایئر ہوسٹس طیارہ سے نیچے گرگئی. شدید زخمی
طیارہ کا گیٹ بند کرنے کے دوران ایئر ہوسٹس نیچے گر گئ، جس کی وجہ سے انہیں شدید چوٹیں لگیں.
ممبئی : آج ممبئ کے شری چھترپتی شیواجی ٹرمینس انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بوئنک جہاز اے آئی 864 سے ایک 53 سالہ خاتون طیارہ میربان نیچے گر گئ حادثہ کے فوراً بعد ہی ائر ہوسٹیس کو سوپر اسپیشلٹی اسپتال لیلاوتی میں شریک کیا گیا. اسپتال سے ملی اطلاعات کے بموجب خاتون کو نیچے گرنے کی وجہہ سے شدید چوٹیں آئی ہے اور حالت سنگین ہے.
>ایئرانڈیا کا یہ طیارہ اے آئی 864صبح 7بجے دہلی روانہ ہونے والا تھا اور مسافروں کو سوار کرنے کے لیے جب ایئر ہوسٹس نے دروازہ ایل 5کھولا تاکہ دروازے پر زینہ لگایا جائے تو اس کا پاؤں پھسل گیا اور وہ نیچے گر گئی ،اس کا دایاں پاؤں ٹوٹ گیا ہے اور اسے شدید چوٹیں آئی ہیں۔اسے فوری طورپر ایمبولنس سے اسپتال لے جایا گیا ۔پرواز تاخیر سے دہلی روانہ ہوئی
واضح رہے کہ طیارہ بوئنگ 777کو دروازہ کھولنے کے دوران ایئر ہوسٹس نیچے گر ی تھی اور اس کی شناخت فلائٹ نگراں ہرشا لوبو کے طورپر ہوئی ہے ۔وہ ہوش وحواس میں ہے ، لیکن اسے شدید چوٹیں آئی ہیں۔طیارہ بی 777کا دروازہ زمین سے 30 فٹ اونچا بتایا گیا ہے.