आज़मीने हज के लिए अलविदा प्रोग्राम का इनेक़ाद#Hajj2022 #HajjCommittee pic.twitter.com/yUhrBdauBh
— Zee Salaam (@zeesalaamtweet) June 18, 2022
ممبئی سے عازمین حج کے پہلے قافلہ کومرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نےروانہ کیاتو ممبئی کا سہارا انٹرنیشنل حج ٹرمنل تو لبیک اللہم لبیک کے نعروں سےگونج اٹھا۔ اس موقع پر عازمین حج اور ان کےرشتہ دارانتہائی جذباتی نظرائے اور یہ روحانی مناظر دیکھ کر سبھی کی آنکھیں نم ہوگئی ،عازمین حج کو الوداع کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہاکہ ہند وستانی عازمین حج ، پوری انسانیت کے سکھ ، خوشحالی اور ہرطرح کی مشکلات سے محفو ظ ر ہنے کی دعامانگیں۔
"بغیر محرم” (مرد رشتے دار) کےاَٹھارہ سَو (١,٨٠٠) سے زایٔد مسلم خواتین حج ٢٠٢٢ پر جا رہی ہیں۔ اِنہیں قُرعہ اَندازی (لاٹری سِسٹم) سے باہر رکھا گیا ہے۔#Haj2022 pic.twitter.com/K6BRzfkmzQ
— Mukhtar Abbas Naqvi (@naqvimukhtar) June 18, 2022
مختار عباس نقوی نے آج یہاں حج – 2022 کے لئے ممبئی سے جانے والے عازمین حج کے پہلے قافلے کو چھتر پتی شیوا جی بین الاقوامی ہوائی اڈے کے حج ٹرمنل سے روا نہ کرنے کے دوران مزید کہاکہ وہ عازمین حج کو کامیاب حج کی نیک خواہشات پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ حج سبسڈی کے خاتمے سے حج کے اخراجات پر کوئی اثر نہیں پڑا ہے اور دوسال کے بعد حج پر روانگی ہورہی ہے،اور سعودی عرب حکومت نے دیگر سہولیات کے ساتھ ساتھ حجاج کرام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی ہیں۔
اس موقع ممبئی میں رائل قونصل جنرل آف سعودی عرب سلیمان بن آل آید ،چئیرمین عبداللہ کٹی ، حج کمیٹی آف انڈیا کے سی ای او جناب محمد یعقوب شیخ،سپرٹینڈنٹ حیدرپاشا، سابق ریاستی حج کمیٹی صدر بھائی جان ،زائرین ٹور کے روح رواں ذکاء اللہ صدیقی،اور دیگر سینئر آفیسران موجود رہے ۔
اِس موقعہ پر مُمبیٔ میں رایٔل قونصل جنرل آف سعودی عربیہ ہِز ایکسیلینسی مِسٹر سُلیمان بِن اَید اَل۔عُتیبی ، حج کمیٹی آف اِنڈیا کے چیٔر مین، جناب a_abdullakutty@, حج کمیٹی آف اِنڈیا کے چیف ایگزیکیوٹیو آفیسر جناب مُحَمٌد یعقوب شیخ اور دیگر سینیٔر آفیسران موجود رہے۔ حج٢٠٢٢##Haj2022 pic.twitter.com/WzYM3XViOW
— Mukhtar Abbas Naqvi (@naqvimukhtar) June 18, 2022
واضح رہے کہ ممبئی مرکز سے حج پر جانے والے اس پہلے قافلے میں مہاراشٹر کے 410/ عازمین حج شامل ہیں جن میں ٫ 207 مرد عازمین حج اور ٫ 203 خواتین عازمین حج ہیں ۔ ممبئی مرکز سے تقریباً آٹھ ہزار ( 8000) عازمین حج انیس ( 19 ) پروازوں کے ذریعہ حج ۔ 2022، پر جائیں گے ۔
نقوی نے کہا کہ ہم اصلاحات ، صدفیصد ڈیجیٹل انتظامات اور بہتر سہولیات کے ساتھ حج ۔ 2022، کامیابی سے چل رہا ہے ۔ حج ۔ 2022ء کے لئے پروازیں 14جون 2022ء سے شروع ہوئی ہیں ۔ حج – 2022ء کے لئے حج کمیٹی آف انڈیا کے ذریعہ عازمین حج دس ( 10 ) مرا کز سے روانہ کیے جار ہے ہیں ۔ احمد آباد ، بینگلور ، کوچی ، دلی ، گواہائی ، حیدرآباد ، کولکاتہ ، لکھنو ، ممبئی اور سرینگر شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دو ( 2) برسوں کے بعد بھی عازمین حج کو ڈیجیٹل ہیلتھ کارڈ ، ” ای ۔ مسیحا “ صحت کی سہولیت ، مکہ ۔ مدینہ میں قیام کے لئے عمارتیں ، ٹرانسپورٹیشن کی معلومات بھارت میں ہی دینے والی ” ای ۔ گلیج میکنگ ‘ ‘ کی سہولت فراہم کی گئی ہے ۔
نقوی نے کہا کہ ملک سے 79 ہزار 237مسلمان سفر حج – 2022ء پر جارہے ہیں ۔ ان میں تقریبا پچاس ( 50 ) فیصد خواتین میں ۔ ان میں 52ہزار 201عازمین حج ، حج کمیٹی آف انڈیا اور بائیس ہزار چھ سو چھتیس ( 22632) عازمین حج ، حج گروپ آرگنائزرس ( ایچ جی اوز ۔ ) کے ذریعہ حج 2022ء کے لئے جارہے ہیں ۔ ایچ ۔ جی اوز کا بھی مکمل عمل شفاف اور آن لائن کر دیا گیا ہے ۔
نقوی نے مطلع کیا کہ بغیر ’ ’ محرم ‘ ‘ ( مرد رشتے دار ) کے اٹھارہ سو سے زائد مسلم خواتین حج – 2022ء پر جارہی ہیں ، انہیں قرعہ اندازی ( لاٹری سسٹم ) سے باہر رکھا گیا ہے ۔ جناب نقوی کے مطابق احمد آبا دمر کز روانگی سے گجرات کے عازمین حج ، بنگلورو مرکز روانگی سے کرنا ٹک اور آندھرا پردیش کے چٹورضلع کے عازمین حج کو پی مرکز روانگی سے کیرل ، لکشا دویپ ، پروچیری ، تاملناڈو اور انڈمان و نکوبار کے عازمین حج ، ولی مرکز روانگی سے دلی ، پنجاب ، ہریانہ ، ہماچل پردیش ، چنڈی گڑھ ، اتراکھنڈ ، مغربی اتر پردیش اور راجستھان کے عازمین حج ، حج – 2022، پر جارہے ہیں ۔
گواہائی مرکز روانگی سے آسام ، میگھالیہ ، منی پور ، ناگالینڈ ، ارونا چل پردیش اور سکم کے عازمین حج ، حیدرآبا دمرک روانگی سے آندھراپردیش اور تلنگانہ کے عازمین حج کوالکاتہ مرکز روانگی سے مغربی بنگال ، اوڈیشہ ، تریپورہ ، جھارکھنڈ اور بہار کے عازمین حج جارہے ہیں ۔ لکھنو مرکز روانگی سے مغربی اتر پردیش کے علاوہ پورے اتر پردیش کے عازمین حج ، ممبئی مرکز روانگی سے مہاراشٹر ، مدھیہ پردیش ، چھتیس گڑھ ، دمن اور دیو ، دادرا اورنگر حویلی اور گوآ کے عازمین حج اور سری نگر مرکز روانگی سے جموں کشمیر ، لہہ، لداخ ۔ کارگل کے عازمین حج روانہ ہوں گے۔