ممبئی – احمدآباد بلٹ ٹرین کیلئے زمین کی حصولیابی: ناراض کسانوں کی بھیونڈی میں میٹنگ 

0 29

ممبئی سے احمد آباد تک چلائی جانے والی مشہوربلٹ ٹرین کے لئے حکومت کے ذریعے زمین کی حصولیابی کا کام بھیونڈی تعلقہ میں جنگی پیمانے پر شروع ہے ۔جس کو لے کر مقامی کسانوں میں زبردست ناراضگی پھیلی ہوئی ہے اس یوجنا سے متعلق کسانوں نے اپنی مختلف مانگوں کو لے کر مخالفت شروع کردی ہے

بھیونڈی (شارف انصاری):-

بلٹ ٹرین روٹ پر حاصل کی جانے والی زمینوں سے جڑے کسانوں کی ناراضگی کھلے طور پر نظر آنے لگی ہے ۔جس کے لئے اس منصوبے سے متاثر ہونے والے کسانوں نے بھیونڈی تعلقہ کے مانکولی گاؤں کے آر سی پاٹل ہال میں میٹنگ کر اپنے مسائل اور خیالات کا اظہار کیا ۔ اپنے مختلف مطالبات کو حکومت تک پہنچانے کے لئے اپنے نمائندوں کا انتخاب بھی کیا ۔

واضح ہو کے ممبئی سے احمد آباد تک چلائی جانے والی مشہوربلٹ ٹرین کے لئے حکومت کے ذریعے زمین کی حصولیابی کا کام بھیونڈی تعلقہ میں جنگی پیمانے پر شروع ہے ۔جس کو لے کر مقامی کسانوں میں زبردست ناراضگی پھیلی ہوئی ہے اس یوجنا سے متعلق کسانوں نے اپنی مختلف مانگوں کو لے کر مخالفت شروع کردی ہے ۔ جس کے لیے بھیونڈی کے مانکولی میں متاثرہ کسانوں کی ہوئی میٹنگ میں کسانوں نے ایک کرتی سمیتی بناکر حکومت اور انتظامیہ سے تبادلہ خیال کرنے کے لئے اپنے نمائندوں کا انتخاب کیا ہے ۔اس میٹنگ میں زمین سے متعلقہ کسانوں نے بھیونڈی تعلقہ کے مانکولی گاؤں میں آر سی پارٹی سبھا گرہ ہال میں یوجنا سے متاثرہ ہونے والی زمینوں سے جڑے کسانوں کی سبھی سنگھٹناوں نے مذکورہ منصوبے سے متاثر ہونے والے کسانوں نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اپنی مسائل سے آگاہ کرایا اس میٹنگ میں بلٹ ٹرین کے روٹ کے موضوع پر حکومتی سطح پر پیش آرہی پریشانیوں کو بھی بتایا گیا ۔

بھیونڈی تعلقہ میں بلٹ ٹرین کے لیے پیش کیے گئے روٹ کی زمینوں کی پیمائش کرانا ابھی باقی ہے ۔جس کی مقامی کسانوں نے کھل کر مخالفت کی ہے ۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ زمین کی حصولیابی کے معاملے میں کس طرح سے اور کیا معاوضہ دیا جانا ہے یہ حکومت کی طرف سے ابھی تک کوئی بھی اعلان نہیں کیا گیا ہے ۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ بلٹ ٹرین کے روٹ میں شامل سروس روڈ برونڈی سے ڈومبیولی کو جوڑنے کے لئے سروس پل بنایا جائے ۔ مجوزہ بلٹ ٹرین کے لیے سورہ برونڈی اور جن علاقے میں بلٹ روٹ کی تجویز دی گئی ہے اس روٹ میں مقامی بھومی پتھروں کو صرف مزدور کی نوکری نہ دے کر انہیں قابلیت اور اچھے کاموں میں نوکری دی جائے ۔ جس کے لیے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو حکومت کی طرف سے ہونے والے اہلیتی امتحانات میں شامل کرکے ان کی لیاقت کے حساب سے مقام دیا جائیں ۔ اس میٹنگ میں کسانوں کی مختلف سنگٹھنا اور تنظیموں نے شرکت کی ۔