• 425
    Shares

نئی دہلی: گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس (کووڈ 19) کے 5395 فعال معاملوں کا اضافہ ہوا ہے اور 562 افراد کی موت ہوئی ہیں۔ اس دوران منگل کو ملک میں 62 لاکھ 53 ہزار 741 افراد کو کورونا کی ویکسین لگائی گئی اور اب تک 48 کروڑ 52 لاکھ 86 ہزار 570 افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا کے 42626 نئے کیسز کی آمد کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 17 لاکھ 69 ہزار 132 ہو گئی ہے۔ اس دوران 36 ہزار 668 مریضوں کی صحت یابی کے بعد اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی کل تعداد بڑھ کر 309،33022 ہو گئی ہے

ایکٹو کیس کل کے بہ نسبت آج 5395 بڑھ گئے ہیں اور اب 4 لاکھ 10 ہزار 353 ہو گئے ہیں۔ اسی عرصے میں 562 مریضوں کی موت کے باعث اموات کی تعداد بڑھ کر چار لاکھ 25 ہزار 757 ہو گئی ہے۔ ملک میں ایکٹو کیسز کی شرح کم ہو کر 1.29 فیصد، صحت یابی کی شرح 97.37 فیصد اور اموات کی شرح 1.34 فیصد ہو گئی ہے۔

مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فعال معاملات 971 کم ہوکر 77729 رہ گئے ہیں۔ دریں اثنا ریاست میں 6799 مریضوں کی صحت یابی کے بعد کورونا سے نجات پانے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 6110124 ہوگئی ہے جبکہ 177 مریضوں کی موت کے باعث اموات کی تعداد بڑھ کر 133215 ہوگئی ہے۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔