ملک کے ہر گاؤں میں آر ایس ایس کی ایک شاخ ہونی چاہیے:موہن بھاگوت

478

گوہاٹی: راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت نے اتوار کو کہا کہ ہندوستان کے ہر گاؤں میں آر ایس ایس کی شاخ ہونی چاہئے اور اس کے ہر رکن کو ملک کی ترقی کے لئے کوشش کرنی چاہئے۔ یہاں سنگھ کی آسام یونٹ کے کارکنوں کے کیمپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھاگوت نے کہا کہ اختلافات کے باوجود تمام لوگوں کی ترجیح قوم ہے۔

آر ایس ایس کے ایک بیان کے مطابق، "انہوں (بھگوت) نے کہا کہ ہندوستان کے ہر گاؤں میں ایک شاکھا ہونی چاہئے، کیونکہ مجموعی طور پر سماج نے انہیں (شاکھا) کو اس کے لیے کام کرنے کا موقع دیا ہے۔ اس لیے رضاکاروں کو آگے بڑھ کر معاشرے کی قیادت کرنی چاہیے۔