ملک کے تمام حصوں میں اگلے چار دنوں تک بارش ہوگی :آئی ایم ڈی
نئی دہلی:1/ مئی ۔ویسٹرن ڈسٹربنس کے باعث ملک کے تقریباً تمام حصوں میں گزشتہ دو روز سے بارش ہو رہی ہے۔ جو کہ آنے والے دنوں میں بھی جاری رہے گی۔
ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق اگلے چار دنوں تک ملک کی تقریباً تمام ریاستوں میں بارش کی توقع ہے۔
آئی ایم ڈی کے سینئر سائنسدان ڈاکٹر نریش کمار کے مطابق شمال مغربی ہندوستان میں اگلے چار دنوں تک بارش جاری رہے گی۔
مغربی ہمالیائی علاقے میں شدید بارش کی وارننگ دی گئی ہے۔ یعنی 6.5 سینٹی میٹر سے زیادہ بارش ہوگی۔
نریش کمار نے کہا کہ کونکن،گوا، مدھیہ مہاراشٹرا کو چھوڑ کر پورے ملک میں اگلے چار دنوں تک بارش کے امکانات ہیں۔