• 425
    Shares

ملک کی 75ویں یوم آزادی پر جمعیتہ العلماء شہر تھانہ کی جانب سے خواتین کے لئے مفت میڈکل کیمپ کا انعقادتھانے (آفتاب شیخ)
ملک بھر میں یو آزادی کی 75ویں سالگرہ جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی اور جگہ جگہ پر مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا گیا۔ مسلمانوں کی نمائندہ تنظیم جمعیۃ العلماء نے جنگ آزادی میں سرگرم حصہ لیکر نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ یوم آزادی کے 75ویں سالگرہ کے موقع پر جمعیتہ العلماء شہر تھانہ کے صدر مسعود ترکی نے بتایا کہ جمعیتہ العلماء جنگ آزادی سے لیکر آج تک ہر شعبہ میں خدمات انجام دینے کا کام کررہی ہے اور آج عوامی ضرورت کو دیکھتے ہوئے ہم نے خواتین کے مفت میڈکل کیمپ لگاکر یوم آزادی منایا۔ جس مفت بلڈ شوگر، ای سی جی، ہیموگلوبن چیک کیا گیا اور ماہر ڈاکٹروں نے مریضوں کی تشخیص کر انہیں مفت دوائیں بھی دی جس میں مین کائنڈ فارما اور اینڈی کیم فارما ادویات کی کمپنیوں کو نے بھی حصہ لیا۔ خازن حافظ نثار احمد چودھری نے بتایا کہ اس کیمپ کے انعقاد میں ڈاکٹر ھما صدیقی اور ڈاکٹر امتیاز صدیقی نے خصوصی طور پر ہمارا ساتھ دیا اور ڈاکٹر دلشاد مادیوالے، ڈاکٹر تبسم سید، ڈاکٹر نیلوفر منیار، ڈاکٹر نرگس شیخ، ڈاکٹر ناہد خان نے اپنی خدمات انجام دیں۔ ڈاکٹر ھما صدیقی نے اظہار خیال کرتے ہوئے حاضرین کو سائنس اور دینی لحاظ سے پرمغز تقریر کی اور قوم مسلم کے موجودہ حالات اور تعلیم کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔ جنرل سیکریٹری آفتاب شیخ نے بتایا کہ جدوجہد آزادی ہی نہیں ملک کی کوئی بھی تاریخ ہندوستان کے علمائے کرام کے ذکر کے بغیر مکمل نہیں ہو سکتی، خواہ وہ ملی یا قومی قیادت و سیادت ہو یا آزادی وطن کے لئے میدان جنگ میں کود پڑنا، کسی تحریک کی قیادت ہو یا پھر کسی مصیبت اور پریشانی کے وقت میں لوگوں کی مدد و غمگساری، ہر میدان میں علماء نے اہم کارنامے انجام دئے ہیں اور حکومتِ وقت کے سامنے سینہ سپر ہو کر حق اور سچ بات رکھی ہے،ایک بڑی تاریخی سچائی یہ ہے کہ ہندوستان کی آزاد ی کی تحریک علماء اور مسلمانوں نے شروع کی تھی اور یہاں کے عوام کو غلامی کا احساس اس وقت کرایا جب اس بارے میں کوئی سوچ بھی نہیں رہا تھا، ہندوستان میں انگریزوں کے خلاف سب سے پہلے عَلمِ بغاوت علماء نے ہی بلند کیا تھا اور جنگ آزادی کا صور بھی انہوں نے ہی پھونکا تھا۔ کیمپ میں مقامی کارپوریٹر وحیدہ مصطفے خان، انکیتا شندے، سید عباس علی، عاصم شیخ، ایڈوکیٹ جاوید خان، اکرم بنے خان، شاکر قاضی، مرزا مقدر بیگ، افتخار سر،صغیر شاہ نے شرکت فرمائی۔ کیمپ کی کامیابی کے لئے جمیل خان، شیخ جاوید سر، سرفراز شیخ، رضوان شیخ، عبدالقیوم کھتری، اشفاق سید، عبدالقیوم سر، مولانا ہاشم، افضل جاکھورہ، عبدالرحیم شیخ، عبدالحق قریشی، محسن شیخ، انس شیخ، عاقب خان ودیگر اراکین نے محنت کی۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔