ملک کی کامیابی کیلئے کوآپریٹو فیڈرلزم کومستحکم بنانے پرزور

وزیر اعظم نریندر مودی کا نیتی ایوگ کے اجلاس سے خطاب
نئی دہلی: نیتی آیوگ کی گورننگ کونسل کے اجلاس کی صدارت کے دوران خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہم نے کورونا دور میں دیکھا ہے کہ جب ریاست اور مرکزی حکومت نے مل کر کام کیا تو ملک کس طرح کامیاب ہوا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ کوآپریٹو فیڈرلزم کو مزید معنی خیز بنانا اور نہ صرف یہ کہ ہم ریاستوں بلکہ ضلع میں بھی مسابقتی کوآپریٹو فیڈرلزم لانا چاہتے ہیں تاکہ ترقی کے حصول کے لیے جدوجہد مستقل طور پر جاری رہنی چاہئے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اس سال کے بجٹ پر مثبت ردعمل سامنے آیا ہے۔ عوام نے اپنا ذہن بنا لیا ہے۔ ملک تیزی سے آگے بڑھنا چاہتا ہے ، ملک اپنا وقت ضائع نہیں کرنا چاہتا۔وزیر اعظم نے کہا- 2014 سے لے کر اب تک دیہی اور شہری ہندوستان میں 24 ملین سے زیادہ مکانات تعمیر ہوچکے ہیں۔ جبکہ جدید ٹکنالوجی سے ہندوستان کی چھ ریاستوں میں مکانات تعمیر ہورہے ہیں۔چند مہینوں میں یہ مثالی گھر تعمیر ہوجائیں گے اور اسے ماڈل کے طورپر پیش کیاجائیگاتاکہ تمام ریاستوں میں ایسے ہی مکانات تعمیر کیے جائیں۔مودی نے کہا کہ ہم یہ بھی دیکھ رہے ہیں کہ کس طرح ملک کا نجی شعبہ ملک کے اس ترقیاتی سفر میں زیادہ جوش وخروش کے ساتھ آگے آرہا ہے۔ بحیثیت حکومت ، ہمیں بھی اس جوش و جذبے ، نجی شعبے کی توانائی کا احترام کرنا ہوگا اور خود انحصاری ہندوستان مہم میں اس کو اتنا موقع دینا ہوگا۔وزیر اعظم نے کہا کہ خود انحصار بھارت مہم ایک ایسے ہندوستان کی تعمیر کا راستہ ہے جو نہ صرف اپنی ضروریات بلکہ دنیا کے لئے بھی راستہ پیدا کرتا ہے اور یہ پیداوار بھی عالمی برتری کے امتحان میں کھری اترتی ہے۔

Leave a comment