ملک کی مختلف ریاستوں میں واقع حج ہاوس کو بنایا جائے گا عارضی کورونا کیئر سینٹر : مختار عباس نقوی

ملک کی مختلف ریاستوں میں واقع حج ہاؤس کو عارضی “کورونا کیئر سنٹر” کے طور پر ریاستی حکومتوں کو استعمال کرنے کے لئے دیئے جانے کا فیصلہ کیا گيا ہے ۔ مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی کی ہدایت پر ریاستی حج کمیٹیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی متعلقہ ریاستوں میں واقع حج ہاؤس کو عارضی “کورونا کیئر سنٹر ” کے طور پر استعمال کرنے دیں اور کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں لوگوں کی صحت و سلامتی کے لئے ریاستی حکومتوں / انتظامیہ کا بھرپور تعاون کریں۔

Leave a comment