مہاراشٹرا متاثرین کے اعتبار سے سرفہرست ، ہندوستان کی تمام ریاستیں کم و بیش متاثر

نئی دہلی : ملک میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) روز بروز تیزی سے قہر برپا کرتا جارہا ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، ملک کے مختلف حصوں میں 2.61 لاکھ سے زیادہ نئے کیس درج ہوئے ہیں ۔ اس دوران 1501 افراد کی اموات بھی ہوئی ہیں۔ہفتہ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 261500 نئے کیس درج ہوئے ۔ اس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 47لاکھ 88 ہزار 109 ہوگئی ہے ۔ وہیں اس دوران ریکارڈ 123354 مریض صحتمند بھی ہوئے ہیں جنہیں ملاکر اب تک 12809643 مریض کورونا سے نجات پا چکے ہیں۔ ملک میں کورونا کے سرگرم معاملوں کی تعدا 18لاکھ سے بڑھ زیادہ ہوکر 1801316 ہوگئے ہیں۔ اسی دوران مزید 1501 مریضوں کی موت کے ساتھ ، اس بیماری سے اموات کی تعداد بڑھ کر 177150 ہوگئی ہے ۔ملک میں شفا یابی کی شرح 86.62 فیصد اور فعال کیسوں کی شرح 12.18 فیصد ہوگئی ہے ، جبکہ اموات کی شرح کم ہوکر 1.20 فیصد رہ گئی ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اترپردیش میں کورونا کے معاملے تیزی سے بڑھے ہیں اور یہاں 19383 فعال معاملات سامنے آئے ہیں۔ مہاراشٹر کورونا کے سرگرم معاملوں میں سر فہرست ہے اور ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں سرگر معاملے 9921 کے اضافے کے ساتھ 649563 ہوگئے ہیں۔ اس دوران ، ریاست میں مزید 56783 مریض صحتمند ہوئے ، کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 3061174 تک پہنچ گئی ہے ، جبکہ مزید 419 مریضوں کی ہلاکت کی وجہ سے اموات کی تعداد 59970 ہوگئی ہے ۔آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں اس دوران فعال معاملات کی تعداد 19383 بڑھ کر 170059 ہوگئی ہے ۔ ریاست میں اب تک اس وبا کی وجہ سے 9703 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور اب تک 641292 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔ قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا کے سرگرم کیسز 8794 بڑھ کر 69799 ہوگئے ہیں۔ اس وبا سے اب تک 11960 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 746239 مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے ۔ریاست چھتیس گڑھ میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایکٹیو کیسز 6097 بڑھ کر 130400 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں ، 396357 افراد کورونا سے شفایاب ہوچکے ہیں جبکہ 158 مریضوں کی اس وبا سے موت ہونے سے اموات کی تعداد بڑھ کر 5738ہوگئی ہے ۔ریاست کرناٹک میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز بڑھ کر119179 ہو چکے ہیں۔ ریاست میں اموات کی تعداد 13270 ہو چکی ہے اور اب تک 1009549 مریض شفایاب ہو چکے ہیں


اپنی رائے یہاں لکھیں