Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

ملک میں کورونا کے مزید 90ہزار سے زائد متاثرین اورریکارڈ 1290ہلاکتیں

نئی دہلی ، 16 ستمبر ( یواین آئی) ملک میں کورونا وائرس کی بڑھتی ہوئی تعداد کے ساتھ اس جان لیوا وبا سے نجات پانے والوں کی تعداد بھی بہت تیزی سے بڑھ رہی ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 82 ہزار سے زیادہ افراد وبا سے شفایاب ہوئے۔ ملک میں ایک دن میں کورونا سے شفایاب ہونے والوں کی یہ ریکارڈ تعداد ہے۔ تاہم افسوس کی بات یہ ہے کہ اسی عرصہ کے دوران ریکارڈ 1290 کورونا مریضوں کی کی موت بھی ہوئی ہے۔
مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے بدھ کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کو مات دینے والوں کی تعداد 82961 سے بڑھ کر مجموعی تعداد 39،42،361 ہوگئی ،جبکہ 1،290 متاثرہ افراد فوت ہوگئے جس سے ہلاک شدگان کی تعداد 82،066 ہوگئی۔