Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

ملک میں کورونا کے زیر علاج مریضوں میں اضافہ

نئی دہلی،22 نومبر(یواین آئی) ملک میں پچھلے 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس (کووڈ 19) کے نئے معاملوں کے مقابلے میں اس کے انفیکشن سے نجات پانے والے لوگوں کی تعداد میں کمی آنے سے زیر علاج مریضوں میں ایک بارپھر سے اضافہ ہوا ہے۔

ملک میں پچھلے 24 گھنٹے کے دوران زیر علاج مریضوں میں 1215 کا اضافہ ہوا ہے جس سے یہ تعداد بڑھکر 4,40,962 ہوگئی ہے۔پچھلے کچھ دنوں سے فعال معاملوں میں مسلسل کمی آرہی تھی لیکن جمعہ کو اس تعداد میں 491 کا اضافہ ہوا تھا جبکہ ہفتے کو 4047 کی کمی آئی تھی ۔اس دوران ملک میں کورونا کے معاملے 90.95 لاکھ کو پار کر گئے ہیں لیکن سکون کی بات ہے کہ اس بیماری سے نجات پانے والوں کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور صحت یابی کی شرح بڑھکر 93.69 پر آگئی ہے۔

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 45,209 نئے معاملے سامنے آئے اور متاثرین کی تعداد 90.95 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔ اس دوران 43,493 مریض ٹھیک ہوئے ہیں جسے ملا کر کورونا کو مات دینے والوں کی تعداد 85 لاکھ کو پار کرکے 85.21 لاکھ ہوگئی ہے۔ اسی مدت میں 501 اور مریضوں کی موت ہونےسے ہلاک شدگان کی تعداد بڑھکر 1,33,227 ہوگئی ہے۔ ملک میں فعال معاملوں کی شرح 4.85 فیصد جبکہ شرح اموات بھی 1.46 فیصد پر بنی ہوئی ہے۔
پچھلے 24 گھنٹے کے دوران فعال معاملوں میں سب سے زیادہ اضافہ مہاراشٹر میں ہوا ہے۔ مہاراشٹر میں فعال معاملوں میں 1610 کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد یہ تعداد 80,878 ہوگئی ہے۔
ریاست میں اس دوران 62 مریضوں کی موت ہونےسے ہلاک شدگان کی تعداد بڑھکر 46,573 ہوگیا ہے،وہیں ابھی تک 16.47 لاکھ سے زیادہ لوگ زیادہ کورونا کو مات دے چکے ہیں۔