24 گھنٹوں میں ریکارڈ1341 اموات‘ دہلی اور مہاراشٹرا شدید متاثر
نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس کے معاملوں میں بہت تیزی کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے اور لگاتار تیسرے دن 2 لاکھ سے زیادہ کیسز کی تصدیق کی گئی۔ جبکہ اس اثنا میں 1341 لوگوں کی موت واقع ہو گئی۔ اس کے ساتھ ہی گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3004544 افراد کو ویکسین دی گئی، اب تک 119937641 افراد کی ٹیکہ کاری مکمل ہو چکی ہے۔خیال رہے کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر نے ملک کو بری طرح اپنی زد میں لے لیا ہے۔ وائرس کی کئی اقسام اور پھیلنے کی انتہائی تیز رفتار کی وجہ سے اس لہر کو خطرناک قرار دیا جا رہا ہے۔ جمعہ کے روز مرکزی وزارت صحت نے اطلاع دی کہ ملک میں سارس سی او وی-2 کی اقسام سے اب تک 1189 نمونوں کے انفیکشن پائے گئے ہیں، جبکہ 79 نمونے جنوبی افریقی قسم سے اور ایک نمونا برازیل کی قسم سے مماثلت رکھتا ہے۔دہلی اور مہاراشٹرا ملک میں وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ دہلی نے نئے کیسز کی تعداد کے تمام ریکارڈ منہدم کر دئے ہیں۔ جمعہ کی شام تک ایک دن میں 19400 سے زیادہ معاملوں کا انکشاف ہوا۔ وہیں مہاراشٹرا بھر میں 63000 سے زیادہ معاملہ درج کئے گئے، دونوں شہروں میں یہ تعداد بلندترین ہے۔ملک کی کئی ریاستوں میں کورونا پر قابو پانے کے لئے کئی احتیاطی اقدام لئے گئے ہیں، جن میں سے نائٹ کرفیو، ویک اینڈ کرفیو، منی لاک ڈاون سے لے کر مکمل لاک ڈاون تک شامل ہیں۔ دہلی، مہاراشٹرا، راجستھان جیسی ریاستوں میں نائٹ کرفیو کے ساتھ ساتھ ویک اینڈ کرفیو بھی نافذ کیا گیا ہے۔


اپنی رائے یہاں لکھیں