ملک میں کورونا پازیٹیو مریضوں کی تعداد 606ہوئی۔ مہاراشٹرمیں تعداد میں کافی اضافہ

نئی دہلی، 25مارچ (یو این آئی) گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس ’کووڈ 19‘ کے 100سے زیادہ نئے معاملات سامنے آئے ہیں اور اب تک اس سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 606ہوگئی ہے جن میں 563 ہندستانی اور 43غیرملکی شہری ہیں۔ کورونا وائرس کے قہرسے اب تک ملک میں 11 لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔

مہاراشٹر میں گزشتہ24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے انفیکشن کے سب سے زیادہ معاملات سامنے آئے ہیں۔ وہاں کل تک 86لوگ اس سے متاثر پائے گئے تھے لیکن آج اس مہلک وائرس کی زد میں 42لوگ مزید آگئے۔ ریاست میں اب تک 128لوگ اس سے متاثر پائے گئے ہیں۔

♨️Join Our Whatsapp 🪀 Group For Latest News on WhatsApp 🪀 ➡️Click here to Join♨️

کیرالہ میں بھی کورونا وائرس تیزی سے پیر پھیلا رہا ہے۔ ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 22 نئے لوگ متاثر پائے گئے ہیں۔ وہاں اب تک اس وبا سے متاثرین کی تعداد 109تک پہنچ گئی ہے۔

WARAQU-E-TAZA ONLINE

I am Editor of Urdu Daily Waraqu-E-Taza Nanded Maharashtra Having Experience of more than 20 years in journalism and news reporting. You can contact me via e-mail waraquetazadaily@yahoo.co.in or use facebook button to follow me