Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

ملک میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 3577 ،اموات 83 : ریاست کے لحاظ سے اعداد و شمار دیکھئے

IMG_20190630_195052.JPG

نئی دہلی، 5اپریل (یواین آئی) ملک کی مختلف ریاستوں میں ہفتے کے روز سے اتوار کی دیر شام تک کورونا وائرس کے 675 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3577 پہنچ گئی ہے جبکہ مزید 15 اموات کے ساتھ ہلاکتوں کی تعداد 83 ہو چکی ہے۔

وزارت صحت کی جانب سے جاری رات کو جاری رپوررٹ کے مطابق کورونا وائرس کا قہر ملک کے 29 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پھیل چکا ہے اور اب اس کے 3577 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے۔ ان میں 65 غیر ملکی مریض بھی شامل ہیں۔

کورونا وائرس سے پورے ملک میں اب تک 83 افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ 275 افراد صحت مند ہوچکے ہیں۔

ملک میں کورونا سے دہلی میں سب سے زیادہ 501 افراد متاثرہیں اور سات افراد کی موت ہوچکی ہے۔ دوسرے مقام پر مہاراشٹر ہے جہاں 490 افراد متاثر ہیں اور 24 افراد کی موت ہوچکی ہے۔ تیسرے مقام پر جنوبی ریاست تمل ناڈو ہے جہاں 485 افراد متاثر ہیں اور تین افراد کی موت ہوگئی ہے۔