نئی دہلی: بھارت میں شدید گرمی کی لہرجاری ہے، راجستھان، ہریانہ اور دارالحکومت نئی دہلی میں درجہ حرارت  40 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے۔خبر ایجنسی ذرائع کے مطابق ریاست پنجاب، اترپردیش، مدھیہ پردیش میں بھی گرمی عروج پر ہے۔

بھارتی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون سیزن کی وجہ سے درجہ حرارت آئندہ ہفتے تک 40 ڈگری سے زیادہ رہ سکتا ہے۔واضح رہے کہ بھارت میں 2010ء سے اب تک گرمی کی شدید لہر سے 6 ہزار 500سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔