• 425
    Shares

نئی دہلی: ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جان لیوا اور عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے ایکٹیو مریضوں کی تعداد چار لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے جبکہ اسی عرصے کے دوران 43 ہزار سے زائد نئے کیسز کی اطلاع ملی ہے۔

دریں اثنا، ملک میں کورونا وائرس کے 43654 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور اس موذی وبا کی وجہ سے 640 افراد لقمہ اجل ہو گئے۔ منگل کے روز 40 لاکھ 2 ہزار 350 افراد کو کورونا سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 44 کروڑ 61 لاکھ 56 ہزار 659 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 43654 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ ہی ملک میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3 کروڑ 14 لاکھ 84 ہزار 605 ہو گئی ہے۔ اس دوران 41 ہزار 678 مریضوں کی شفایابی کے بعد اس ہلاکت خیز وبا کو شکست دینے والے مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 30663147 تک پہنچ گئی۔

ایکٹیو کیسز 1336 سے گھٹ کر 3 لاکھ 99 ہزار 436 رہ گئے۔ اسی عرصے میں 640 مریضوں کی ہلاکت کی وجہ سے اموات کی تعداد 4 لاکھ 22 ہزار 22 ہوگئی ہے۔ ملک میں فعال کیسز کی شرح گھٹ کر 1.27 فیصد، شفایابی کی شرح 97.39 فیصد اور اموات کی شرح 1.34 فیصد ہے۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔