• 425
    Shares

نئی دہلی ، 26 جولائی (یو این آئی) ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ایکٹو کیسز 2،977 بڑھے ہیں ، جس کے بعد ایکٹو کیسز کی شرح بڑھ کر 1.31 فیصد ہوگئی ہے ملک میں اس دوران کورونا وائرس کے 39،361 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اس وبا سے 416 افراد کی موت ہو گئی ہے ۔

اس دوران اتوار کے روز 18 لاکھ 99 ہزار 874 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 43 کروڑ 51 لاکھ 96 ہزار 001 افراد کوکورونا کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔مرکزی وزارت صحت کی جانب سے پیر کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 39،361 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 14 لاکھ 11 ہزار 262 ہوگئی ہے ۔ اس دوران 35،968 مریضوں کے صحتیاب ہونے سےاس وبا کو شکست دینے والوں کی مجموعی تعداد تین کروڑ پانچ لاکھ 79 ہزار 106 ہوگئی ہے ۔ ایکٹوکیسز 2،977 بڑھ کر 4 لاکھ 11 ہزار 189ہوگئے ہیں ۔

اس دوران 416 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد چار لاکھ 20 ہزار 967 ہوگئی ہے۔ ملک میں ایکٹو کیسز کی شرح بڑھ کر 1.31 فیصد ہوگئی ہے ، شفایابی کی شرح کم ہو کر 97.35 فیصد اور شرح اموات 1.34 فیصد رہ گئی ہے۔ مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹو کیسز 1508 بڑھ کر 98341 رہ گئے ہیں ۔ اسی دوران ریاست میں 5212 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد 6035029 ہوگئی ہے ، جبکہ 123 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 131552 ہوگئی ہے۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔