ملک ‘سنسد’ سے چلے گا یا ‘دھرم سنسد’ سے:امام احمدبخاری

0 13

نئی دہلی : جیسے جیسے لوک سبھا انتخابات پاس آتے جارہے ہیں ویسے ویسے رام مندر کی تعمیر کا معاملہ بھی دن بدن گرم ہوتا جارہا ہے ۔ اترپردیش کے پریاگ راج میں چل رہے کنبھ کی دھرم سنسد میں وی ایچ پی ( وشو ہندو پریشد) نے ہنکار بھاری ہے ۔ وی ایچ نے صاف کہہ دیا ہے کہ جو رام مندر تعمیر آندولن سے جڑے تھے وہی لوگ ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کرائیں گے ۔

وہیں دھرم سنسد کو لے کر جامع مسجد دہلی کے امام نے پوچھا ہے کہ اب ملک سنسد ( پارلیمنٹ) سے چلے گا یا دھرم سنسد سے ۔ امام بخاری نے مودی سرکار پر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ ایودھیا معاملے میں سرکار کا سپریم کورٹ میں عرضی دینے سے آئین کی روح کو ٹھیس پہنچا ہے ۔ سرکار کو مذہبی معاملات میں دخل دینے سے بچنا چاہئے ، سرکار کے اس قدم سے ہندوستان کا سیکولر عکس خراب ہوا ہے ۔
#RamMandir #BabriMasjid #ImamAhmadBukhari #VHP