BiP Urdu News Groups

نیشنل یوتھ پارلیمنٹ کے افتتاح کے بعد اسپیکر لوک سبھا اوم برلاکا خطاب

نئی دہلی: لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے آج ملک کے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ ایک نئے ہندوستان کی تشکیل میں لگن کے ساتھ تعاون کریں اور ملک سب سے پہلے کو اپنی شخصیت کا حصہ بنائیں۔ برلا نے یہ بات یہاں پارلیمنٹ ہاؤس کے سنٹرل ہال میں وزارت کھیل اور نوجوانوں کے امور کے زیر اہتمام نیشنل یوتھ پارلیمنٹ کے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر مرکزی وزیر مملکت برائے کھیل اور نوجوانوں کے امور (آزادانہ چارج) کرن رجیجو بھی موجود تھے ۔ قومی یوتھ پارلیمنٹ سوامی وویکانند کی سالگرہ کی مناسب سے منعقد ہوئی۔ یہ 11 اور 12 جنوری تک چلے گی۔ وزیر اعظم نریندر مودی منگل کو اختتامی تقریب سے خطاب کریں گے ۔ بعد میں نوجوانوں کے ساتھ ایک گروپ فوٹو بھی لیا جائے گا اور ان کے ساتھ غیر رسمی گفتگو بھی کریں گے ۔نوجوانوں کو موجودہ پارلیمنٹ ہاؤس کی اہمیت کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے مسٹر برلا نے بتایاکہ “ہمارے ملک نے پارلیمنٹ ہاؤس کے تاریخی سنٹرل ہال میں 14-15 اگست 1947 کی آدھی رات کو برطانوی راج سے آزادی حاصل کی۔ اس عمارت میں ایسے بہت سے تاریخی واقعات دیکھنے میں آئے ہیں۔ اس مرکزی ایوان میں آزادی کے بعد ہندوستان کے آئین سازوں نے ہندوستان کا آئین بنایا ، جو آج بھی ہماری رہنمائی کر رہا ہے ۔ برلا نے کہا کہ آئین بنانے والوں نے عوام کو مرکز میں رکھ کر آئین کو تشکیل دیا اور جمہوریت کی بنیاد رکھی۔ ان کا احساس یہ تھا کہ منتخب حکومتوں کو ملک کی ترقی اور ملک کے عام لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنا چاہئے ۔لوک سبھا اسپیکر نے کہا کہ گزشتہ سات دہائیوں میں اس ملک میں بہت سی تبدیلیاں آئیں ہیں اور یہ پارلیمنٹ ہاؤس ان تبدیلیوں کا شاہد ہے جہاں ہمارے منتخب نمائندوں نے ملک کے لئے کردار ادا کیا ہے اور قوم کے لئے کام کرنے کا عہد کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آزادی سے قبل کی صورتحال کے مطابق نوجوانوں نے اپنی قربانیاں دیں اور ملک کو آزاد کرایا۔ ان کی کاوشوں سے ہی ہمیں آزادی ملی۔ لیکن آج ملک سے ہماری ذمہ داری مختلف ہے ، ہمارے فرائض مختلف ہیں۔ آج کا مرحلہ اس ملک کی تعمیر نو ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ ملک کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے لئے اور نئے ہندوستان کی تعمیر میں اپنی سرگرم شرکت داری ادا کرنی ہوگی۔ اب نئی ٹیکنالوجی ، نئی سوچ ، نئے خیالات اور ایجادات کے ساتھ ہم سب کو مل کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں