نئی دہلی؍ لکھنو : بدی پر نیکی کی فتح اور رنگوں کا تہوار ہولی پیر کے روز ملک بھر میں کووڈ۔19 کی پابندیوں کے درمیان منانے کے دعوی کئے گئے لیکن ملک کے بیشتر شہروں میں کورونا قواعد کی کھلی خلاف ورزی کی گئی ۔ متھرا، وارانسی، گورکھپور، لکھنئواورکانپور سمیت پوری ریاست میں لوگ صبح سے ہی ہولی کے رنگ میں رنگے نظرآئے ۔ اس دوران جم کر رنگ کھیلا گیا اور ابیرگلال کی برسات ہوئی۔ متھراورنداون کی گلیوں اورمندروں میں جم ابیرگلال اڑا۔ ورانسی کی گلیوں اورچوک پر رنگوں کی برسات ہوئی جس سے کچھ وقت کے لئے سڑکوں کا رنگ تبدیل ہوگیا۔لکھنئو کے اندرانگر، امین آباد، چوک، ٹھاکرگنج، وکاس نگر اورآشیانہ سمیت تمام علاقوں میں خوب رنگ کھیلاگیا۔ ہولی کے تعلق سے نوجوانوں میں خصوصی جوش رہا اوران کی ٹولیاں بائیک پرسوار نظرآئیں۔ کچھ کالونیوں میں کوروناکے تعلق سے گھرکی چہاردیواری میں ہی لوگوں سے ہولی کھیلی اورفون و سوشل میڈیا کے ذریعہ ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی۔


اپنی رائے یہاں لکھیں