ملک بھر میں رنگوں کا تیہوار ہولی منایا گیا ، کرونا انفیکشن کے بڑھتے معاملوں کے درمیان الگ الگ ریاستوں میں حکومت کی جانب سے تیہوار کے لئے پہلے سے گائیڈ لائن جاری کردی گئی تھی ،کچھ جگہوں پر اس پر عمل کیا گیا لیکن کچھ جگہوں پر اس کی دھجیاں اڑائی گئی ،نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کررہے کسانوں نے غازی پور بارڈر پر ہولی کے موقع پر جشن منایا۔ جھومے اور گائے ۔ واضح رہے کہ کسان زرعی قوانین کے خلاف چار مہینے سے زائد سے احتجاج کر رہے ہیں ۔ دہلی کی سرحدوں میں وہ حکومت کے خلاف ڈٹے ہوئے ہیں۔


اپنی رائے یہاں لکھیں