ملعون وسیم رضوی کے خلاف رابوڑی پولیس اسٹیشن میں شکایت کی گئی
تھانے (آفتاب شیخ)
آج رابوڑی پولیس اسٹیشن میں ملعون وسیم رضوی کے خلاف قرآن پاک سے آیتوں کو حذف کرنے کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے کے خلاف شکایت درج کی گئی ہے۔
سماج کے بعض حصوں میں فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے کے ساتھ ساتھ معاشرے کے امن کو خراب کرنے کے لئے وسیم رضوی کے خلاف سیکشن 295 اے کے تحت مقدمہ درج کرنے کی درخواست رابوڑی پولیس اسٹیشن کے سینئر پی آئی راجندر شرتوڑے کو شکایت کی کاپی سونپی گئی۔
شکایت سنی اتحاد کمیٹی کے ذریعہ دائر کی گئی۔ اور اعلان کیا گیا کہ نماز جمعہ کے بعد دستخطی مہم کا آغاز کیا جائے گا۔
سنی اتحاد کمیٹی کے ذمہ داروں نے اہلیان تھانے سے ملعون وسیم رضوی کے خلاف شکایت درج کرانے کی اپیل کی ہے۔
اس موقع پر نثار سیفی (صدر سنی مسجد غوثیہ، بابوجی نگر), ڈاکٹر اصغر مقادم (سنی مسجد غوثیہ، باپوجی نگر), ثاقب ماہمی (نور مسجد، دوسری رابوڑی), صفدر خان (مسجد اشرف العلوم، کرانتی نگر)، سلیم شیخ (سماجی کارکن)، ظہیر شیخ (مسجد اشرفیہ, سنی سرکل), اشتیاق ہاشمی (مسجد اشرفیہ، سنی سرکل), ابرار چودھری (سماجی کارکن) موجود تھے۔