گستاخ ، ملعون، مردود وسیم رضوی نے باضابطہ ہندو دھرم اختیار کر لیا
غازی آباد:(ورق تازہ نیوز)گستاخ ، ملعون، مردود، شیعہ وقف بورڈ کا سابق چیئرمین وسیم رضوی آج اپنا مذہب بدل کر ہندو بن گیا ۔
سوموار کی صبح ڈاسنہ دیوی مندر میں شیولنگ پر دودھ چڑھا کر ہندوسناتن دھرم میں اپنی عقیدت جتائی، رضوی رات کو ہی آگرہ سے ڈاسنا دیوی مندر آیا تھا، ڈاسنہ مندر میں منت یتی نرسمہا نند سرسوتی کی موجودگی میں صبح ساڑھے دس بجے مندر کے پنڈتوں نے ویدک جاپ اور رسومات کے ذریعہ سناتن دھرم میں داخل کیا۔
वसीम रिजवी ने डासना देवी मंदिर में शिवलिंग पर जलाभिषेक कर ग्रहण किया सनातन धर्म 🚩 pic.twitter.com/or50EDDLFk
— Arun Yadav (@beingarun28) December 6, 2021
ملعون رضوی نے کہا کہ مجھے اسلام سے نکال دیا گیا ہے، ہر جمعہ کو ہمارے سروں پر انعام بڑھایا جاتا ہے، اسلئے آج سناتن دھرم اپنا رہا ہوں۔
وسیم رضوی کا کہنا تھا کہ ’یہاں مذہب تبدیل کرنے کی کوئی بات نہیں، جب مجھے اسلام سے نکالا گیا تو پھر یہ میری مرضی ہے کہ میں کون سا مذہب قبول کروں۔
ملعون وسیم رضوی نے ہندو دھرم اختیار کر لیا
#wasimrizvi #wasimrizvi #hinduism https://t.co/zKWyiVjQwc pic.twitter.com/RzzktEXdCR
— Waraquetaza Online (@WaraqueTazaUrdu) December 6, 2021
تبدیلی مذہب کے بعد رضوی نے اپنا نام بدل کر جتیندر نارائن سنگھ تیاگی رکھا ہے ۔ وسیم رضوی نے کہاکہ مجھے اسلام سے باہر کردیاگیا ہے، میرے سر پر ہر جمعہ کو انعام بڑھادیاجاتا ہے، آج میں سناتن دھرم قبول کررہا ہوں۔