ملعون بی جے پی رکن اسمبلی ٹی راجہ ضمانت پر رِہا

حیدرآباد: (ایجنسیز)پیغمبر محمدؐ پر متنازعہ تبصرہ کرنے والے تلنگانہ بی جے پی رکن اسمبلی ٹی راجہ سنگھ کو عدالت نے ضمانت دے دی ہے۔ فوری رِہائی کا حکم صادر کیے جانے کے بعد پولیس نے انھیں چھوڑ دیا ہے۔

تلنگانہ پولیس نے انھیں آج ہی گرفتار کیا تھا اور متنازعہ تبصرہ کے لیے پارٹی نے انھیں معطل بھی کر دیا۔ ساتھ ہی بی جے پی نے انھیں وجہ بتاؤ نوٹس جاری کر پوچھا ہے کہ کیوں نہ انھیں پارٹی سے نکال دیا جائے۔