ملازمہ کی قاتل کویتی خاتون کو پھانسی

0 3

کویت سٹی ۔ کویتی کرمنل کورٹ نے خادمہ کو اذیت دے کر قتل کرنے والی کویتی خاتون کو سزائے موت کا حکم سنا دیا۔ کویتی اخبار کے مطابق فلپائن سے تعلق رکھنے والی ملازمہ کو بے پناہ تشدد کے بعد قتل کردیا گیا تھا۔ فلپائنی سفارتخانے کی جانب سے اپنی شہری کے قتل پر عدالت سے رجوع کیا گیا
جہاں مقدمے کی سماعت اور شواہد مکمل ہونے پر ملازمہ کی کفیلہ کو قتل عمد کا مجرم قرار دیا گیا۔ عدالت نے ملازمہ کو اذیت دیکر اسے قتل کرنے کے جرم میں کویتی عورت کو پھانسی لگانے کی سزا کا حکم سنایا۔اس حوالے سے اخبار نے کہا کہ ملزمہ پر جو فرد جرم عائد کی گئی تھی اس میں کہا گیا تھا کہ ملزمہ نے خادمہ کو انتہائی بے دردی سے زد وکوب کیا۔ بعد ازاں اسے علاج بھی فراہم نہیں کیا بلکہ ایک کمرے میں قید کر دیا اس دوران وہ ہلاک ہو گئی۔ دوسری جانب فلپائنی سفارتخانے کی خاتون وکیل فوزیہ الصباح نے کہا ہے کہ عدالت نے درست فیصلہ صادرکیا ہے کیونکہ ملزمہ نے خادمہ کو اذیت دی اور اسے کمرے میں بند کردیا جس کی وجہ سے وہ ہلاک ہو گئی۔