ملائیشیا، ۔سابق وزیر اعظم کی اہلیہ کرپشن الزامات میں قصور وار قرار

31

عدالت عالیہ کی طرف سے ملائشیا کے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق کی اہلیہ کو کرپشن کیس میں قصور وار قرار دے دیا گیا ہے۔

نجیب رزاق کی اہلیہ روسمہ منصور کو اس عدالتی کارروائی کا سامنا نجیب رزاق کو بارہ سال قید کی سزا سنائے جانے کے محض ایک ہفتے بعد کرنا پڑا ہے۔

عدالت نے روسمہ منصور کے خلاف اپنی سماعت کے دوران قرار دیا ہے کہ ملزمہ تینوں لگائے گئے الزامات میں قصور وار پائی گئی ہے۔ خیال رہے روسمہ منصور کے خلاف الزامات کی سماعت ہائی کورٹ کے جج محمد زینی کر رہے ہیں۔