ملائم سنگھ کی بہو طلاق ثلاثہ بل کے حق میں

0 19

لکھنو:30ڈسمبر۔(ایجنسیز) ملائم سنگھ کی چھوٹی بہواپرنا یادو نے ایک بارپھرپارٹی لائن سے الگ اسٹینڈ لیا ہے۔ سماجوادی پارٹی (ایس پی ) کے طلاق ثلاثہ بل کی مخالفت کرنے کے باوجود اپرنا یادو نے اس کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے اس بل کے پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجیہ سبھا میں منظور ہونے پرزوردیا ہے۔نیوزایجنسی اے این آئی کے مطابق اپرنا یادو نے طلاق ثلاثہ بل کو مرکزی حکومت کواچھا قدم بتاتے ہوئے اس کا استقبال کیا۔ انہوں نے کہا کہ بل کوراجیہ سبھا میں بھی منظورہونا چاہئے۔ انہوں نے لوک سبھا میں مرکزی حکومت کے ذریعہ بل منظورکرانے کی کوشش کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو(این سی آربی) کو دیکھیں گے، تو پتہ چلے گا کہ ہمارے ملک میں، خاص طورپراترپردیش میں خواتین محفوظ نہیں ہیں۔ نہ صرف خواتین کو بلکہ مردوں کو بھی خواتین تحفظ قانون کے بارے میں جانکاری ہونی چاہئے۔