رملہ: فلسطینی بغاوت کے ایک مقبول لیڈر جنہیں اسرائیل نے قید کر رکھا ہے، انہوں نے آنے والے پارلیمانی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے امیدواروں کی آزاد فہرست پیش کی ہے جس سے صدر محمود عباس کو دھکا لگا ہے۔ مروان برغوتی نے گزشتہ روز لمحہ آخر میں اپنے منصوبہ کا اعلان کیا جو عباس کی فتح پارٹی کے امکانات کو متاثر کرتے ہوئے اسلام پسند حماس گروپ کے امکانات کو روشن کرسکتا ہے۔ برغوتی کے حامی اور فہرست میں شامل امیدوار ناصر ال خدوا نے اس تبدیلی کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ان کی نئی پارٹی کا نام فریڈم (آزادی) ہوگا۔


اپنی رائے یہاں لکھیں