مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی کارروائی، 3 فلسطینی شہید

15

اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے تین مسلح فلسطینیوں کو اسرائیلی فوجیوں نے اتوار کی صبح شمالی مقبوضہ مغربی کنارے میں نابلس کے قریب فائرنگ کرکے اس وقت قتل کردیا جب انہوں نے اسرائیلی فوجی پر فائرنگ کی تھی۔

فائرنگ کا تبادلہ نابلس کے مغرب میں اسرائیلی سکیورٹی کے زیر کنٹرول علاقے میں صرہ جیٹ چوکی پر ہوا۔ صرہ کے رہائشیوں نے اے ایف پی کو بتایا کہ انہوں نے تقریباً صبح 3 بج کر 30 منٹ پر گولیوں کی آوازیں سنیں۔

فلسطینی طبی ذرائع نے بتایا کہ نابلس کے مردہ خانے میں کوئی مردہ داخل نہیں ہوا جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اسرائیلی فوج نے نعشوں کو اپنے پاس ہی رکھا ہوا ہے۔ اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مسلح بندوق برداروں نے جٹ چوراہے سے متصل ایک فوجی مقام پر صہیونی فوجیوں پر فائرنگ کی۔