ناندیڑ:مفرور قیدی کو پولس نے دوبارہ گرفتار کرلیا

392

ناندیڑ:12ڈسمبر ( ورقِ تازہ نیوز) قتل کے جرم میں سزا کاٹ رہا ایک قیدی چھٹی پرگھر چلا گیا اور واپس جیل نہیں آیا۔ ایسے ہی ایک مفرور قیدی کو لوکل کرائم برانچ کی ٹیم نے دوبارہ گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے۔آکاش بالاجی بارسے (23) ساکن یونیورسٹی کے پیچھے پانگری کے خلاف مقدمہ نمبر 149/2017 ناندیڑدیہی پولیس اسٹیشن میں درج تھا۔

آکاش بالاجی بارسے کو اس جرم میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی اور وہ ریمانڈ/قیدی کے طور پر سزا کاٹ رہا تھا۔ جیل کے قوانین کے مطابق ایسے قیدیوں کو اپنی سزا کے دوران کچھ دن کی چھٹی ملتی ہے۔ آکاش بالاجی بارسے اس چھٹی کے دوران گھر آیا تھا۔ لیکن وہ چھٹی کے بعد بھی جیل نہیں گیا۔ اس سلسلے میں، تعزیرات ہند کی دفعہ 224 کے تحت مقدمہ نمبر 621/2022 یعنی قانونی حراست سے فرار کا کیس دیہی پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا تھا۔

آج 12 دسمبر کو ایل سی بی کے پولس انسپکٹر دوارکاداس چکھلیکر، پولیس سب انسپکٹر دتاترے کالے، لوکل کرائم برانچ کے پولس ملازمین ولاس کدم، گنیش دھومل وغیرہ نے اس قیدی کوتلاش کرکے دوبارہ اپنی تحویل میں لے کر مزید تفتیش کے لیے ناندیڑ دیہی پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔پولیس سپرنٹنڈنٹ شری کرشنا کوکاٹے، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ابیناش کمار، کھنڈراو¿ دھرنے وغیرہ نے مقامی کرائم برانچ کی ٹیم کی کارکردگی پرانکی تعریف کی ہے۔