مفت میں ریل سفر کرنے کی سہولت ‘محکمہ ریلوے کادیوالی آفر

0 35

نئی دہلی: 22اکتوبر ۔(ایجنسیز)دیوالی آنے والی ہے۔ اس موقع پرکئی لوگ اپنے اہل خانہ سے ملنے کا پلان بنارہے ہیں۔ اگرآپ نے بھی کچھ ایسا ہی سوچا ہے تو یہ خبرآپ کے لئے کافی مفید ثابت ہوگی۔ انڈین ریلوے نے ایک بہت بڑا اعلان کیا ہے، جس میں اس نے اس تیوہارکے سیزن میں کچھ لوگوں کومفت میں سفرکرانے کافیصلہ کیا ہے۔انڈین ریلوے نے اس کے لئے ایک فہرست بھی تیارکی ہے۔ اس فہرست میں شامل ہونے کے لئے انڈین ریلوے نے کچھ شرطیں بھی رکھی ہیں۔ ان شرطوں کے مطابق اس فہرست میں اگرآپ شامل ہوتے ہیں توآپ کو ریل ٹکٹ پر25 فیصد سے 100 فیصد تک کی چھوٹ مل سکتی ہے۔
یہ لوگ کریں گے مفت سفر:انڈین ریلوے نے جولسٹ بنائی ہے، اس میں جو اکیلے ٹرین سے سفرکررہے ہیں یا پھرجولوگ

 ریلوے ٹکٹ کینسل کرنے پر پورا پیسہ کس طرح حاصل کریں

کینسرسے متاثرہیں، وہ کسی معاون کے ساتھ کہیں علاج یا چیک اپ کے لئے جارہے ہیں، توسلیپراوراے سی میں ٹکٹ پر100 فیصد کی چھوٹ ملے گی۔ اس کے علاوہ سیکنڈ اے سی، فرسٹ اے سی چیئرکار میں 75 فیصدی کی رعایت کرائے پرملے گی۔
یہ ہے پوری لسٹ:انڈین ریلوے صرف اوپربتائے گئے لوگوں کے کرائے میں ہی چھوٹ نہیں دے رہا ہے۔ بلکہ ایسے ہی بہت سارے لوگ ہیں، جن کے نام اوپرنہیں ہے۔ اگرآپ اپنے بارے میں دیکھنا چاہتے ہیں کہ آپ انڈین ریلوے کی اس لسٹ میں آتے ہیں یا نہیں، یہ آپ خود چیک کرسکتے ہیں۔ اس کے لئے آپ یہاں کلک کریں۔
آپ کو بتادیں کہ اس سے قبل بھی انڈین ریلوے معذورافراد اورسنگین مرض میں مبتلا لوگوں کو چھوٹ دیتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی جن کی عمر60 سال سے اوپرہے۔ ریلوے ان لوگوں کے کرایے میں بھی خصوصی رعایت دیتی ہے۔