مغربی بنگال کے ہاوڑا کے ریلوے اسٹیشن پربھگڈر

0 32

ہاو¿ڑا:23اکتوبر ۔مغربی بنگال میں ہاوڑا کے سنترا گاچھی ریلوے اسٹیشن پرمنگل شام ٹرین پکڑنے کو لے کر بھگدڑ مچ گئی۔ اس میں دو لوگوں کے مارے جانے اور35 لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پرپہنچی پولیس اورریلوے افسران کی ٹیم نے زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا۔جنوب مشرقی ریلوے (ایس ای آر) کے ایک ترجمان نے بتایا کہ حادثہ اس وقت ہوا، جب ایک ایکسپریس ٹرین اوردو ای ایم یو لوکل ٹرینیں ایک ہی وقت تقریباً 6:30 بجے اسٹیشن پرپہنچی اورٹرینوں پرچڑھنے کے لئے مسافرپلیٹ فارم کی طرف جانے لگے۔یس ای آرکے ترجمان سنجے گھوش نے کہا کہ ناگرکوئل – شالیمار ایکسپریس اوردوای ایم یو ٹرینیں ایک ہی وقت پراسٹیشن پرپہنچیں۔ وہیں شالیمار- وشاکھا پٹنم ایکسپریس اور سنتراگانچھی – چنئی ایکسپریس جلد ہی پہنچنے والی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ پلیٹ فارم نمبردو اورتین کے درمیان پیدل پارپل کرکے یہ حادثہ ہوا۔ناگرکوئل ایکسپریس کے رکتے ہی مسافروں نے ایک ہی سیڑھی سے باہرنکلنے کی کوشش کی۔ اسٹیشن پربھیڑ اتنی زیادہ تھی کہ کچھ لوگ گرپڑے۔ لوگوں کے گرنے پرشورمچنا شروع ہوگیا اور بھگدڑ مچ گئی۔افسران نے معاملے کو لے کرہیلپ لائن نمبرجاری کردیئے ہیں۔ اس کے تحت کھڑگ پورمیں 032221072 اور سنتراگاچھی میں 03326295561 نمبر پررابطہ کیا جاسکتا ہے