مغربی بنگال میں رام نومی پر تشدد؛ دو گروپوں میں تصادم، متعدد گاڑیاں جلائی گئی

1,006

کولکتہ:۔ مغربی بنگال کے ہاوڑہ میں آج رام نومی کی تقریبات کے دوران دو گروپوں کے درمیان تصادم ہوا اور کئی گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا گیا۔ رام نومی کے جلوس کے علاقے سے گزرتے ہی تشدد پھوٹ پڑا۔ جائے وقوعہ کے مناظر میں آگ کی لپیٹ میں کئی گاڑیاں نظر آ رہی ہیں۔ پولیس کی بھاری نفری بشمول فسادات کنٹرول فورس بھی علاقے میں تعینات دکھائی دے رہی ہے۔

ویڈیو میں موقع سے پولیس وین اور گاڑی کے ٹوٹے شیشے بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتابنرجی، جو مرکز کی پالیسیوں کے خلاف کولکتہ میں دو روزہ دھرنا دے رہے ہیں، نے فسادیوں کو "ملک کے دشمن” قرار دیا اور خبردار کیا۔