حیدرآباد:20 نومبر۔(ورق تازہ نیوز)بزم طنز ومزاح وفولز پیراڈائز کے زیراہتمام 28نومبر کوشام سات بجے بمقام اردو مسکن خواجہ شوق ہال ‘خلوت روڈحیدرآباد میںطنزومزاح کے معروف شاعر ڈاکٹر معین امر بمبو کے مجموعہ کلام ” قہقہوں کاپارسل“ کااجراءعمل میں آرہا ہے ۔

تقریب رسم اجراءکی صدارت جناب ایس ۔اے ۔ شکور(سابق صدرشعبہ اردوعثمانیہ یونیورسٹی) کریںگے جبکہ مجموعہ کلام کااجرا جناب محمدقمرالدین(سابق چیرمین اقلیتی کمیشن) کے ہاتھوں ہوگا ۔مہمان خصوصی نامور ادیب وشاعر ڈاکٹر مجید بیدار(سابق صدرشعبہ اردوعثمانیہ یونیورسٹی)ہوںگے ۔ رسم اجراءکے فوری بعد مزاحیہ مشاعرہ ہوگا جس میں مشہور شعرائے کرام طنز ومزاح سے بھرپور کلام پیش کریںگے ۔ ناندیڑ سے شائع ہونے والے روزنامہ”ورق تازہ“ نے اعلان کیا ہے کہ 28نومبر2021 کے شمارے میںایک صفحہ معین امربمبو کے نام مختص کیاجارہاہے جس مےں کے فن اور شخصیت پرمضامین ‘یادگارتصاویر اورکلام شامل ہوںگے۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔