معافی چاہتا ہوں!پٹھان دیکھنے کیلئے میرے پاس وقت نہیں ہے :یوگی

842

اداکار شاہ رخ خان کی فلم ‘پٹھان’ 25 جنوری کو ریلیز ہوئی۔ لیکن فلم ‘پٹھان’ ریلیز سے قبل ہی تنازعات میں گھری ہوئی تھی۔ فلم کو ریلیز ہوئے آج 11 دن ہوچکے ہیں۔ لیکن پھر بھی ایسا لگتا ہے کہ فلم کی بحث کم نہیں ہو رہی ہے۔ اس دوران اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے سنیما کے کئی مسائل پر اپنا موقف پیش کیا۔

حال ہی میں ایک انٹرویو میں انہوں نے سینما کے بائیکاٹ کے حوالے سے بڑا بیان دیا ہے۔ فی الحال وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ پٹھان فلم پر اپنے بیان کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔

جب شاہ رخ خان کی فلم ‘پٹھان’ کے بارے میں سوال پوچھا گیا تو وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا، ‘معذرت، میں فلم نہیں دیکھ سکتا۔ میرے پاس اتنا وقت نہیں ہے۔ کیونکہ 25 کروڑ لوگوں کی ریاست میں… میں فنکاروں کا احترام کرتا ہوں، میں ادیبوں کا احترام کرتا ہوں، میں ہر اس شخص کی عزت کرتا ہوں جس کے پاس ٹیلنٹ ہے۔ میرے پاس فلمیں دیکھنے کا وقت نہیں ہے لیکن ہم فنکاروں کی عزت کرتے ہیں۔ صرف یہی نہیں، میں ذاتی اور حکومتی سطح پر ان کا احترام کرتا ہوں،” ۔