Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

معائنہ کئے بغیر ہی نوجوان کورونا سے مثبت قراردیاگیا۔ طبی اہلکار گھر پہنچ گئے

IMG_20190630_195052.JPG

coronaحیدرآباد29جون(یواین آئی)اے پی کے مشرقی گوداوری ضلع کے سامرلہ کوٹہ میں کورونا کا معائنہ کئے بغیر ہی اس وبا سے مثبت پائے جانے کی اطلاع دینے کی نوجوان نے حکام سے شکایت کی۔ضلع کے سامرلہ کوٹہ منڈل کے جی کتور کا رہنے والا 28سالہ نوجوان نے کہا کہ بخار آنے پر اس ماہ کی 25تاریخ کو کورونا ہونے کا اس کو شبہ ہوا جس کے بعد وہ اپنی طبی جانچ کے لئے کاکناڈا کے سرکاری اسپتال گیا۔ اُس دن اس اسپتال میں یہ معائنہ نہیں کیاگیا

تاہم اس نوجوان کی تفصیلات درج کرلی گئی اور اس سے کہاگیا کہ معائنہ کب کیاجائے گااس بات کی اطلاع اس کو بذریعہ فون دی جائے گی۔اس نوجوان نے کہاکہ اس کا معائنہ کہیں بھی نہیں ہوسکاتاہم اسپتال سے اہلکار اس کے مکان پہنچے اور کہا کہ وہ کورونا سے مثبت پایاگیا۔اس نوجوان نے اس خصوص میں تحریری شکایت ویٹاپالیم پی ایچ سی کی طبی عہدیدارسے کی۔اس بات سے خاتون عہدیدار نے اعلی عہدیداروں کو واقف کروایاجس کے بعد یہ معاملہ سامنے آیا۔