مظفرپور میں پپو یادو کا اسٹیج منہدم، ہاتھ کی ہڈی ٹوٹ گئی

0 2

مظفرپور: بہار کے اسمبلی انتخابات کیلئے جن ادھیکار پارٹی کے انتخابی جلسہ کے دوران پپو یادو کا اسٹیج منہدم ہوگیا۔ اس حادثہ میں اُن کے ہاتھ کی ہڈی ٹوٹ گئی۔ کئی افراد زخمی بتائے گئے ہیں۔ حادثہ کے بعد پپو یادو نے بتایا کہ عوام کے پیار و آشیرواد کے سبب انہیں زیادہ چوٹ نہیں آئی، میں صحت مند ہوکر جلد عوام کے درمیان آؤں گا۔ جلسہ سے خطاب کرنے کے دوران اسٹیج پر ہجوم جمع ہوگیا تھا۔ زیادہ وزن کے باعث اسٹیج اچانک منہدم ہوگیا۔

Read More